راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام جلد نافذ کر دیا جائے گا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:36

راولپنڈی 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام جلد نافذ کر دیا جائے گا ۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کینٹ بورڈ ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تمام ملازمین کا ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہاہے جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام کنٹریکٹ و ریگولر ملازمین کا مکمل ڈیٹا نہ صرف کمپیوٹڑائزڈ ہو گا بلکہ ان ملازمین کی بائیو میٹرک سسٹم سے حاضری کے عمل کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا ۔

ترجمان راولپنڈی کینٹ قیصر محمود نے ملازمین کے ڈیٹا کی کمپیوٹرائزیشن کی تصدیق کرتے ہوئے اے پی پی کو بتایاکہ 3013ملازمین میں سے 2975 ملازمین کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جا چکا ہے جبکہ مزید ریکارڈ کی تکمیل کے بعد کینٹ بورڈ ملازمین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم شروع کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کے دوران حاصل کیے گئے مجموعی ڈیٹا میں سے 2509ملازمین کے ڈیٹا کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے جبکہ دیگر ملازمین کے ڈیٹا کی کمپیوٹرائزیشن اور تصدیقی عمل کے عمل کے فوری بعد بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ العمل ہو جائے گا ۔

انہوں نے بتایاکہ کینٹ بورڈ کے تمام شعبوں کی کارکردگی کے تیز تر نظام کی مانیٹرنگ ڈپٹی سی ای او اور ایڈیشنل سی ای او کریں گے اور ا س حوالے سے کینٹ بورڈ آفس میں باقاعدہ مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :