عاشورہ محرم، فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، راجہ راشد حفیظ
جمعرات 20 ستمبر 2018 20:42
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عاشورہ محرم کے دوران یکجہتی قائم رکھنے کے لئے صوبائی وزراء اپنے اپنے حلقوں میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے تعاون سے سکیورٹی کے انتظاما ت کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
کنٹرول روم کے معائینے کے موقع پراسسٹنٹ کمشنر کینٹ زاہد خان، اے سی صدر عمر شیرازی، اے سی سٹی نعیم افضل، کینٹ مجسٹریٹ عظیم شوکت اعوان، سٹی مجسٹریٹ محمداقبال، ایس این اے قمرنذیرنے انہیں بتایا کہ راولپنڈی کے اہم چوراہوں اور مرکزی مقامات پر 360 کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جہاں ٹریفک اور شہریوں کی آمد و رفت مانیٹر کی جا رہی رہی ہے تاکہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ راجہ راشد حفیظ نے ہدایت کی کہ کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے عملہ الرٹ رہے اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عاشورہ محرم کے دوران کہیں بھی امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے راجہ بازارراولپنڈی میںمدرسہ تعلیم القران کے دورے کے موقع پر مولانا اشرف علی سے ملاقات کی اور ان سے محرم الحرم کے مرکزی جلوس کے روٹ ، نماز جمعہ کی اوقات اور پرامن جلوس کے انعقاد کے حوالے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے راجہ بازار ،ٹرنک بازار، لیاقت روڈ، جامع مسجد روڈ، کالج روڈ ، امام باڑہ روڈ، اصغرمال ، سیٹلائٹ ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں تاجروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کالج روڈ پر نویں محرم کے جلوس کے منتظمین اور اس موقع پر موجود امن کمیٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء اور تاجر تنظیموںکے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جنہوں نے سکیورٹی کے انتظامات پر اعتماد کا اظہارکیا۔ راولپنڈی شہر کے پانچ گھنٹے کے تفصیلی دور ے کے دوران راجہ راشد حفیظ نے اندرون شہر کی تنگ و تاریک گلیوں میں پیدل چل کر امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امن و امان کا جائزہ ۔ شاہ چن چراغ اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ہیڈ کوارٹر میں آغا سید محمد مرتضے، سید حسن گاظمی، ابرار شاہ ، سید راحت کاظمی، اعتبار بخاری اور دیگر راہنماوں نے صوبائی وزیر کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ غم حسین پوری کائینات کا غم ہے اور ہمیں اس موقع پر باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے امن و امان قائم رکھنے میں ہر ممکن مدد دینی چاہیے۔ انہوںنے راولپنڈی کی انتظامیہ ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.