کے ڈی اے کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیر بلدیات سندھ
ْماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ اور دیگرمعاملات کو غوروخوص کے بعد حل کیا جائے گا۔ سعید غنی
جمعرات 20 ستمبر 2018 22:06
(جاری ہے)
عبد المتین شیخ نے کہا کہ ماسٹر پلان کے ڈی اے کاسر(Head)ہے اور اس کے بغیر ادارہ نامکمل ہے اس صورت حال میں کے ڈی اے کی حیثیت ایک ایسے دھڑ کی ہے جس کا سر ہی نہیں، اس کے علاوہ نئی اسکیموں کے اجراء کے لئے زمین ،پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے ڈی اے کے تحت نئے پروجیکٹس لاؤنچ کرنے کی اجازت ،زمینوں کی نیلامی کی اجازت ،ملازمین کا زیر التواء چارٹر آف ڈیمانڈ اور ریٹائرڈ ملازمین کے مکمل بقایاجات اور پنشن سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت سے کے ڈی اے کے لئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کی فوری ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ اور دیگرمعاملات کو غوروخوص کے بعد حل کیا جائے گا دیگر مسائل بھی باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ عوامی خدمت کے ادارے عوام کی خدمت پورے جوش و جذبے سے کرسکیں۔ قبل ازیںصوبائی وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سعید غنی اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کے سوک سینٹر پہنچنے پر سی بی اے یونین کے چیئر مین عبدالمتین شیخ اور جنرل سیکر یٹری محمد اشفاق چشتی سمیت یونین کے تمام عہدیداروں اور کارکنان نے اُن کا استقبال کیا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.