چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا لواری ٹنل بند ہونے کا نوٹس

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:15

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا لواری ٹنل بند ہونے کا نوٹس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لواری ٹنل بند ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے چترال کے ایک شہری کی درخواست پر نوٹس لیا ہے جس میں درخواست گزار نے لکھا ہے کہ ٹنل مکمل ہوچکی ہے تاہم یہ زیادہ تر وقت بند رہتی ہے اور چند گھٹوں کیلئے کھلتی ہے جس سے ناصرف ٹریفک جام ہوتی ہے بلکہ مقامی افراد کو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے پانچ روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔