جاپانی وزیر اعظم اور امریکی صدر 26 ستمبرکوملاقات کریں گے

جمعہ 21 ستمبر 2018 12:40

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 26 ستمبر کوملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکومت کے ترجمان شنزو آبے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے نیو یارک جائیں گے اور اسی دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات کاکیا جائے گا۔ چیف کابینہ سیکرٹری یوشیدے سوگا نے بتایا کہ دونوں رہنماء 23 ستمبر کو عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔