جاپانی وزیر اعظم امریکی دورے کے بعد کابینہ میں رد و بدل کریں گے

جمعہ 21 ستمبر 2018 12:40

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے نیویارک کے دورے سے واپسی کے بعد کابینہ اور حکمران جماعت کے عہدیداروں میں رد و بدل کریں گے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنزو آبے نے اس ارادے کا اعلان گزشتہروز لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا تیسری مدت کے لئے سربراہ منتخب ہونے کے بعد کیا۔انہوں نے ایل ڈی پی کے عہدیداروں کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔