فلسطینی شاعرہ کی قید کی سزا پوری ہونے سے قبل رہائی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:31

فلسطینی شاعرہ کی قید کی سزا پوری ہونے سے قبل رہائی
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) اسرائیلی حکام شمالی فلسطین کے مقبوضہ شہر الرینہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی شاعرہ اور دانشور دارین طاطور کو پانچ ماہ قید کی سزا پوری ہونے سے قبل ہی نے رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دارین طاطور کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ اگست میں حراست میں لیا تھا اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شاعری کرنے اور فلسطینی تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے انہیں پانچ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

گذشتہ روز 36 سالہ طاطور کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو سزا پوری ہونے سے قبل ہی رہا کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی حکام کے اس فیصلے پرحیران ہیں۔واضح رہے کہ 36 سالہ طاطور کو اس سے قبل اکتوبر 2015ء کو بھی اسرائیل مخالف نظمیں لکھنے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔