گرفتاری کے وقت قابض صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:36

گرفتاری کے وقت قابض صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کا ..
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت قابض صہیونی کے ہاتھوں فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران اور الضمیرکی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسیروں کو بندوق کے بٹ مار کر زخمی کیا۔

(جاری ہے)

تینوں فلسطینی بیمار بھی تھے اور انہیں بیماری کی حالت میں تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوران حراست فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا بھی معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے تشدد سے زیرحراست دو فلسطینی قیدی شہید ہوئے۔ اسیر السرادیح کو گولیاں مارنے کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لیا اور تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔ اسیر محمد الریماوی کو 18 ستمبر وک تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :