بھارت میں طوفان دائے نے تباہی مچا دی،

کئی علاقوں کے رابطے ختم مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، کئی دیہی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارت کے مشرقی حصوں میں طوفان دائے کے باعث موسلا دھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اڑیسہ میں تباہی مچانے کے بعد طوفان دائے کمزور ہو گیا ہے اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔اس طوفان کے باعث ریاست کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے۔سیلاب کے باعث کئی دیہی علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث کئی علاقوں کے رابطے ختم ہوگئے ۔