برطانیہ ، طوفان بوروناگ نے تباہی مچاد دی ، 3 افراد ہلاک

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) سمندری طوفان اعلی کے بعد ایک اور طوفان بوروناگ نے برطانیہ میں تباہی مچا دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں سمندری اعلی کی تباہ کاریاں جاری تھیں کہ برطانیہ میں ایک اور طوفان بوروناگ نے تباہی مچا دی ۔

(جاری ہے)

80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے نہ صرف ہزاروں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے بلکہ تیز ہوا کے باعث سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ طوفان کے باعث مزید علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا تیز ہوائوں کے باعث بل بورڈ گرنے اور حادثات میں مزید تین افراد ہلاک ہو گئے ۔