بھارتی نن کو چرچ میں زیادتی کا نشانہ بنانے پر پادری گرفتار،ملزم کا صحت جرم سے انکار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے چرچ میں نن سے زیادتی کے الزام میں پادری کو گرفتار کر لیا گیا جو گزشتہ تین دن سے زیر تفتیش تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق فرانکو ملاکل نامی پادری پر الزام ہے کہ وہ دو سال کے دوران متعدد دفعہ چرچ میں ہی نن کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، نن کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور پادری کے میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پادری نے اپنے خلاف تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :