افغانستان میں کھلونا بم پھٹنے سے آٹھ بچے جاں بحق،چھ زخمی

پانچ سی12سال کی عمر کے بچے کھیل رہے تھے جب بم پھٹ گیا،دوکی حالت تشویشناک

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:40

افغانستان میں کھلونا بم پھٹنے سے آٹھ بچے جاں بحق،چھ زخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں ایک بم دھماکے کی زد میں آکر تقریبا 8 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی چیف پولیس کے ترجمان کریم یورش نے بتایا کہ واقعہ ضلع تگب میں پیش آیا جس میں 6 بچے بری طرح زخمی ہوئے ۔انہوں نے اسپتال کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2 زخمی بچوں کی حالت خطرے سے خالی نہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ 5 سے 12 سال کی عمر کے بچے کھیل رہے تھے جب بم پھٹ گیا۔واقعہ سے متعلق تاحال کسی تنظیم یا ادارے نے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دوسری جانب ترجمان نے الزام لگایا کہ طالبان صوبے کے مختلف حصوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے روڈ پر بم نصب کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 11 ستمبر کو بھی ننگرہار میں مقامی پولیس کمانڈر کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہونے والے شہریوں کے ایک گروپ کے درمیان ہونے والے خود کش دھماکے سمیت دیگر حملوں میں 68 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 زخمی ہوگئے تھے۔