Live Updates

سا نحہ ما ڈ ل ٹا ئو ں کے نامز د مجرمو ں کو بھی کٹہرے میں لایا جائیگا،اعجازاحمد چوہدری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:58

سا نحہ ما ڈ ل ٹا ئو ں کے نامز د مجرمو ں کو بھی کٹہرے میں لایا جائیگا،اعجازاحمد ..
لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائیگا کسی کیساتھ کوئی زیادتی،ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی، عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

(جاری ہے)

کرپشن اورکمیشن مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی ٹیم ورک کیساتھ کام کیا جائیگا ۔ انہو ں نے کہا کہ کپتان کی کامیا بی سے سب خا ئف ہیں، نام نہاد جمہوری با بوں کوعوام نے مستر د کر دیا ہے، پار لیمانی ایوانو ں کو اپنی جا گیر سمجھنے والے ساز شی بے نقا ب ہو چکے ہیں، پی پی پی اور ن لیگ کی سیا ست کا با ب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ادارو ں پر تنقید کر نے والے نشا ن عبر ت بن چکے ہیں، انصا ف کے تقا ضو ں کو پور ا کر تے ہو ئے سا نحہ ما ڈ ل ٹا ئو ں کے نامز د مجرمو ں بھی کٹہرے میں لایا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات