وزیراعلیٰ پنجاب عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں امن وعامہ کیلئے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کرتے رہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:10

وزیراعلیٰ پنجاب عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں امن وعامہ کیلئے انتظامات ..
لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں امن وعامہ کیلئے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر تے رہے اور جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبررہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ اورجدید ٹیکنالو جی کے استعمال کے باعث من وامان کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی اور یوم عاشور پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے انتظامات کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر یوم عاشور کو پر امن بنانے کیلئے صوبہ بھر میں وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کیاگیا۔