سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق ویم الدخیل نامی خاتون کو سرکاری ٹی وی چینل کے مرکزی خبرنامے میں خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ،ْالدخیل مرد نیوز اینکر کے ساتھ سعودیہ ٹی وی چینل پر رات کو نشر ہونے والے خبرنامے میں شریک تھیں۔سعودی شہری یہ منظر دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خواتین کے لیے سنگ میل قرار دیا۔