مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

شمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترال میں ڈار گنائی گنڈ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جا ری تھا۔