مقبوضہ کشمیر : مزید سات سپیشل پولیس افسر نوکریوں سے مستعفی

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ کام کرنے والے مزید سات سپیشل پولیس افسروں نے نوکریوں سے مستعفی ہو کر اپنے مظالم کے لیے کشمیریوں سے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مستعفی ہونے والے پولیس افسروں کا تعلق ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ سے بتایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ اونتی اور ترال میں 25ایس پی اوز نوکریوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔