وفاق کی مجموعی طور پر 6 لاکھ 49 ہزار 176 ملازمتوں میں سے 5.48 فیصد خواتین ،2.82 فیصد غیر مسلم ملازمین ہیں‘ رپورٹ

پنجاب میں 73.68 فیصد، سندھ میں 12.76 ، خیبرپختونخوا ہ 7.9 اور بلوچستان 1.93 فیصد ،آزاد کشمیر میں 1.77 فیصد خواتین برسرملازمت ہیں

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) وفاقی حکومت کی مجموعی طور پر 6 لاکھ 49 ہزار 176 ملازمتوں میں سے 5.48 فیصد خواتین اور 2.82 فیصد غیر مسلم ملازمین ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعدادو شمار برائے 2016-17ء کے مطابق وفاقی حکومت کی 6 لاکھ 49 ہزار 176 میں سے 78 ہزار 623 ملازمتیں خالی ہیں جس کے نتیجے میں تمام وفاقی ادارے 5 لاکھ 70 ہزار 553 ملازمین کی مدد سے فعال ہیں۔

خالی ملازمتوں کے مقابلے میں بھی خواتین کی تعداد کم ہے جو 31 ہزار 281 بنتی ہے۔وفاقی حکومت میں خواتین ملازمین کی شرح گزشتہ سال 23 ہزار 298 رہی تھی جو بڑھ کر 34.26 فیصد رہی۔بلیٹن کے مطابق مختلف اداروں میں 31 ہزار 281 خواتین افسران ہیں، ایک ہزار 246 مرکزی سیکرٹریٹ میں ملازمت پیشہ ہیں جبکہ 30 ہزار 35 خواتین منسلک محکموں اور ذیلی دفتروں میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں 73.68 فیصد، سندھ میں 12.76 فیصد، خیبرپختونخوا ہ میں 7.9 فیصد اور بلوچستان میں 1.93 فیصد اور آزاد جموں و کشمیر میں 1.77 فیصد خواتین برسرملازمت ہیں۔اسی طرح وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا)میں 1.36 فیصد اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد خواتین کے لیے مختصہے۔گزشتہ سال پارلیمانی پینل کو آگاہ کیا گیا کہ ہر صوبے میں خواتین کا 10 اور اقلیتوںکا 5 فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ سی ایس ایس کی 100 نشستوں پر 2016 سے ابتک کسی خاتون اور اقلیت کو ملازمت نہیں مل سکی۔