کاشتکاروں کو سلوشیا کرسٹٹااور سلوشیا پلوموساکی پنیری 30ستمبر تک باغات اور باغیچوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

فیصل آباد۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے گل کلغہ کی پنیری 30 ستمبر تک باغات اور باغیچوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ انتہائی خوبصورت ، دلکش موسمی پھول کو گھریلو باغیچوں اور باغات میں لگانے کاعمل جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ رنگ برنگ پھول موسم سرما میں اپنی بہار دکھا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرچہ گل کلغہ سدابہار پودا ہے لیکن اسے ہمیشہ موسم سرما کے دوران موسمی پھول کے طور پر ہی لگایا جاتاہے جو نمی کے موسم میں سخت جان ہونے کے باعث نہائت تیزی سے بڑھتا اور پھلتاپھولتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس کی سلوشیا کرسٹٹااور دوسری سلوشیا پلوموسا نامی اقسام انتہائی پسندیدگی سے کاشت کی جاتی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ سلوشیا کرسٹٹا کے پودے پر پیلے اورنج اور گلابی رنگ کے کلغی دار نرم و ملائم ویلوٹی انداز کے پھول لگتے ہیں جو کہ موسم خزاں کے شروع تک اپنا جوبن دکھاتے رہتے ہیں جبکہ سلوشیا پلوموساکے پودے پر اُون کی طرح کے نرم و ملائم، پروں جیسے انتہائی خوبصورت پھول لگتے ہیں جن کا رنگ گہرا سرخ اور سنہری ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :