بھارت کیطرف سے پاکستان کو دھمکی دیوانے کا خواب ہیں،‘ٹھیکیدار خورشید بلوچ

آج کا پاکستان 1965 سے ہزار گنا آگے ہے، بھارت کو ناکوں چنے چبانے کی آج پاکستان کے پاس پوری طاقت موجودہے

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) معروف سیاسی وسماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشیدبلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کیطرف سے پاکستان کو دھمکی دیوانے کا خواب ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے چھ ستمبر 1965 کو کیا ہوا تھا اس وقت پاکستان ایٹمی طاقت بھی نہیں تھا اور اس وقت پاکستان کے پاس اسلحہ کی بھی کمی تھی، آج کا پاکستان 1965 سے ہزار گنا آگے ہے، بھارت کو ناکوں چنے چبانے کی آج پاکستان کے پاس پوری طاقت موجودہے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ بھارت کیطرف سے پاکستان کو دھمکی دیا جانا ایسے ہی ہے جس طرح کوئی دیوانا خواب دیکھ رہا ہو، پاکستان کی بہادر افواج نے 1965 میں وسائل کی کمی کے باوجود انڈیا کو شکست فاش دی، پاک فضائیہ نے فتح کے بھی عالمی ریکارڈ بنائے، آج تو پاکستان ایٹمی طاقت ہے، اور پاکستانی عوام اور افواج دفاع وطن کے لئے ایک جسم کی مانند متحدہیں، اگر کسی نے بھی پاکستان کیطرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستانی عوام اور افواج ملکر دشمن کو نشان عبرت بنانے کی پوری مہارت اور طاقت رکھتے ہیں، انڈیا کسی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان پرامن ملک ہے اور امن کوپسند کرتاہے، امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنا بھارت کی بھول ہے، بھارت ہوش کے ناخن لے اور دھمکیاں دیکر اپنی تباہی کا سامان تیار نہ کرئے، ورنہ اب کی بار بھارت کو کسی بھی جارحیت کاجواب ایسے طریقے سے ملے گا کہ آئندہ شاہد بھارت کانام دنیا کے نقشے سے مٹ جائے۔