مقبوضہ کشمیر ،ْکپواڑہ میں دونوجوان کالے قانون کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل

اتوار ستمبر 16:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپوارہ میں وادی لولاب سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شاٹ مقام لولاب سے تعلق رکھنے والے فردوس احمد شاہ ولد بشیر احمد اورعادل حسین شاہ ولد غلام محمد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا گیا ہے۔

عادل کے والد غلام محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت کی طرف سے ان کی ضمانت منظورکرنے کے چند گھنٹوں بعدہی ان پر کالا قانون نافذ کرنے حکم جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں نوجوانوں کو عدالت سے پولیس سٹیشن لے جایا گیا اور بعدمیں کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا گیا۔