پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز(آج) سے ہو گا

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے راولپنڈی میں مسلسل چار ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی پر ضلع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ

اتوار 23 ستمبر 2018 17:50

راولپنڈی 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز(آج) پیر سے ہو گا ،مہم کے دوران راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پانچ برس تک کی عمر کے ایک کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،راولپنڈی میں مسلسل چار ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی پر ضلع پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ ۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اے پی پی کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر کے تمام ڈویژنز میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی جس کے دوران پانچ برس تک کی عمر کے ایک کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ پنجاب کے دو شہروں راولپنڈی اور لاہورپر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ ان دونوں شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ چار ماہ سے مسلسل پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حالیہ انسداد پولیو مہم میں دونوں شہروں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منیر کے مطابق 2019 میں پولیو وائرس کو ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ پنجاب میں حکومتی کوششوں اور عوام کے تعاون سے رواں برس پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جو کہ خوش آئند ہے ۔

ڈاکٹر منیر کے مطابق پاکستان پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے مگر کام ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ پنجاب کے کچھ ضلعوں میں ماحولیاتی نمونے مثبت آ رہے ہیں جن میں لاہور اور راولپنڈی شامل ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میں تقریباًساڑھے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

قومی خبر ایجنسی کودستیاب تعلقات عامہ پنجاب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق محکمہ صحت کی جا نب سے 29 اگست سے 02 ستمبر تک جا ری ر ہنے والی گذشتہ انسداد پو لیو مہم کی جا ئزہ ر پو رٹ کے دوران بتا یا گیا کہ اس مہم میںکے دوران کل 714277بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلوا نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا تھا تاھم صرف 7326 بچو ں کو پو لیو سے بچائو کے حفا ظتی قطرے پلو ائے گئے۔ ے چیف ایگز یکٹو آفیسرہیلتھ اتھا ر ٹی ڈا کٹر خا لدنے انسداد پو لیو مہم کے دوران ر یفیوزل کیسزکی تفصیلا ت سے آ گاہ کر تے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران کل 2836ر یفیو زل کیسز ر یکا رڈ کئے گئے جن میں سے 2187 کو بعد ازاں کور کر لیا گیا ہے ۔ اسی طرح نان اٹینڈڈ کیسز 95524تھے جن میں سے 90597کور کر لئے گئے ہیں۔