سرگودھا : غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) سرگودھا سمیت ڈوثرن بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے نے صوبہ بھر میں رہائش پذیر افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کی کڑی نگرانی کرنے اور انکے مکمل کوائف جمع کرکے جلد بھجوانے کی ہدایت پر پولیس نے سی ٹی ڈی سمیت حساس اداروں کی مدد سے سرگودھاڈوثرن کے چاروں اضلاع سرگودھا،میانوالی ،بھکر اور خوشاب میں افغانیوں کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے پولیس ذرائع کے مطابق حکومتی ہدائت میں کہا گیاہے کہ جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لایا جائے وزارت داخلہ نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری محکموں کی چار دیواری کو اونچا کرنے کیساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں آنے جانیوالے کیلئے صرف ایک راستہ استعمال کیا جائے باقی تمام راستے عارضی طور پر بند رکھے جائیں اور کسی شخص کو جامہ تلاشی کے بعد ہی اندر جانے دیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :