ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل پاکستان ضروری ہے، او آئی سی سی آئی

پیر 24 ستمبر 2018 11:10

ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے، حکومت کے دیگر حکومتوں سے رابطوں اور ریاست کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی بہتری کیلئے ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی کمی کا ایک بنیادی سبب کاروباری اخراجات کا اضافہ اور مشکلات ہیں جس کی وجہ سے ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے ایک فیصد کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک میں یہ شرح 3 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی مالی سال 2017ء کے دوران او آئی سی سی آئی کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری 2.7 ارب ڈالر کے قریب رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کی شرح میں اضافہ کیلئے ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ممالک سے رابطوں اور ریاست کی جانب سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :