غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

واقعے کے وقت غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں نے ٹائر جلا رکھے تھے اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری کررہے تھے،وزارت صحت

پیر 24 ستمبر 2018 12:25

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ یہ واقعہ مشرقی غزہ میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج نے ایک 21 سالہ نوجوان کے سرمیں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت عماد اشتیوی کے نام سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں نے ٹائر جلا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی فوج پر سنگ باری کررہے تھے۔خیال رہے کہ 30 مارچ سے فلسطینی شہری حق واپسی کے لیے غزہ کی سرحد پر مظاہرے کرتے ہیں۔ ان فلسطینیوں کو 1948ء کے دوران ان کے گھروں سے نکال دیا تھا اور وہ پون صدی سے غزہ میں مہاجر کے طورپر زندگی گذار رہے ہیں۔تیس مارچ کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین میں سرحد پر پرتشدد جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 186 فلسطینی شہید اور بیس ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔