بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ جاری

پیر 24 ستمبر 2018 12:32

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ جاری
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بھارت میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل پردس پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھارتکی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 17پیسے بڑھ کر 82.61 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت گزشتہ چار دنوں میں مستحکم رہنے کے بعد 10 پیسے بڑھ گئی ، نئی دہلی میں ڈیزل 73.97روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ بھارت کے بڑے اقتصادیمرکز ممبئی میں پٹرول 17پیسے مہنگا ہوکر 90 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 89.97 ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 78.53روپے فی لیٹر رہی۔