بھارت میں 50کروڑ غرباء کے لیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز

حکومت کی طرف سے اس نئے پروگرام کا نام مودی کیئر رکھا گیا ہے،بھارتی وزارت صحت

پیر 24 ستمبر 2018 13:05

بھارت میں 50کروڑ غرباء کے لیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) بھارتی حکومت نے اپنے غریب شہریوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ حکومت کی طرف سے اس نئے پروگرام کا نام مودی کیئر رکھا گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ انشورنس سسٹم سے پانچ سو ملین غریب شہریوں کو معیاری اور سستا علاج میسر ہو سکے گا۔ صحت کے اس نئے نظام کے تحت بڑی بیماریوں کا علاج ہوگا جبکہ بنیادی طبی دیکھ بھال اس میں شامل نہیں۔ بھارت میں محکمہ صحت تباہ حال صورتحال کا شکار ہے۔