اقوام متحدہ کومداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، میانمار فوجی سربراہ

پیر 24 ستمبر 2018 13:05

اقوام متحدہ کومداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، میانمار فوجی سربراہ
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) جنوب ایشیائی ملک میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مِن آنگ ہلیانگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاجب چند روز پہلے ہی اقوام متحدہ نے ان کے اور کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میانمار میں فوج کی مبینہ طور پر پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے لاکھوں روہنگیا مسلمان ہجرت کرتے ہوئے بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔