ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز پارٹی پر پابندی
پچھلے دو سال سے سرگرم یہ گروپ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے تیار تھا
پیر 24 ستمبر 2018 15:11
(جاری ہے)
جان لی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پچھلے دو سال سے سرگرم یہ گروپ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے تیار تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
لی نے کہاکہ ان کا واضح ہدف یہ ہے کہ ہانگ کانگ کو ایک ری پبلک بنایا جائے۔سرکاری عہدیدار کے مطابق یہ گروپ چین کے خلاف نفرت پھیلانے کا مرتکب بھی پایا گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں بیان دیتے ہوئے جان لی نے مزید کہا کہ حکومت خود مختاری کے لیے سرگرم دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتی۔ہانگ کانگ میں یہ جمہوریت نواز تحریک گو کہ عوامی سطح پر زیادہ مقبول نہیں تاہم جولائی میں بیجنگ حکومت کی جانب سے اس پر ممکنہ پابندی کے اعلان کے بعد گروپ کے سربراہ اینڈی شین کافی مقبول ہو گئے۔ ہانگ کانگ کو در اصل ایک ملک دو سسٹم کے تحت چلایا جاتا ہے۔ یوں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے لیے دنیا بھر میں معروف یہ مقام چین کے اثر و رسوخ میں بھی ہے اور چند معاملات میں کچھ حد تک خود مختار بھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.