اب سب کو گھر ملے گا! حکومت کا ”انصاف ہومز“ منصوبہ لانے کا فیصلہ!
نئے منصوبے کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں 25 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے
مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 15:25
(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے 50 ملین گھر ملک کے مختلف شہروں میں تعمیر کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے وفاقی حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس منصوبے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی تاجر شخصیت انیل مسرت وزیراعظم عمران خان کی مدد کر رہے ہیں۔ انیل مسرت کے عمران خان سے2004ء سے تعلقات ہیں۔ انیل مسرت کا کہنا تھا کہ میں 5 ملین گھروں کی تعمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو مفت مشورے دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی رسمی عہدہ بھی نہیں لیا۔ انیل مسرت نے کہا کہ میں پاکستان میں بزنس کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرےیورپ اور برطانیہ میں منافع کمانے والے بزنسز موجود ہیں۔میری دلچسپی کی واحد وجہ میرا پاکستانی ہونا اور میری وطن کو کچھ دینے کی خواہش ہے۔ میں عمران خانکی جانب سے ہاؤسنگ پر بنائی گئی ٹاسک فورس کو مشاورت کی فراہمی پر بھی کوئی معاوضہ وصول نہیں کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال میں برطانیہ میں9000 مکانات بنا کر دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں، جن کی قیمت فروخت 2 ارب پاؤنڈز ہوگی۔ رہائشی منصوبوں کے حوالے سے میری وزیراعظم عمران خان سے گفتگو ہوئی اور انہیں میری تجاویز اچھی لگیں، جس کے بعد انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں ان کی ٹاسک فورس کا حصہ بنوں۔۔ میں اپنی ہاؤسنگ کمپنی کے ترقیاتی ماہرین کو استعمال کروں گا جو پاکستانی حکومت کو مشورہ دیں گے۔ اس کا بنیادی مقصد غربت کا خاتمہ اور پاکستان کو معاشی طور پر بحالی کی طرف لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرے بتائے ہوئے منصوبے پر عمل ہوا تو 5 ملین مکانات کی تعمیر کے لیے 6 ملین ملازمتیں پیدا ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.