میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین کو بجٹ پر بوجھ بنانے کی بجائے بتدریج خودکفیل بنائیں گے ،
کسی منصوبہ کو سیاسی اختلاف کی بناء پر بند نہیں کیا جائے گا، ٹھیکے اقرباء کی بجائے مقامی افراد کو دئیے جائیں گے تاکہ مقامی کاروبار کو وسعت ملے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان گیلانی اور چیف ایگریکٹو آفیسر میٹرو اورنج لائن ٹرین سبطین فضل علیم سے گفتگو
پیر 24 ستمبر 2018 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کے جس عزم سے میدان میں اُتری ہے اس کے حقیقی خدوخال مالی سال 2019-20کے بجٹ میں واضح ہوں گے، سابقہ حکومت کی طرح چار ارب کے ترقیاتی بجٹ کو جعلی سکیموں اور اعدا دو شمار کے ہیر پھیر سے چھ ارب نہیں بتائیں گے بلکہ مالی اصلا حات کے ذریعے ترقیاتی بجٹ میںا ضافہ کریں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرین کے میٹرو پولیٹن سٹیشنز اور دیگر سروسز سٹیشنز کو ریونیو کا ذریعہ بنائیں گے ، آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست مشینری و انفراسٹریکچر کے علاوہ درختوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کا گرین پاکستان پراجیکٹ بھی درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا،صنعت کاروں کو پابند کیا جائے گا کہ خام مال کی تیاری ، فضلات کی تلفی اور دیگر اُمور کی انجام دہی کے لیے مشینری کی تنصیب میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں میٹرو اورنج لائن پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیراتی کاموں میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقعوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.