نوازشریف کو احتساب عدالت سی3 دن حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:14

نوازشریف کو احتساب عدالت سی3 دن حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو احتساب عدالت سی3 دن حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا،وزیراعظم میاں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ میاں نوازشریف اہلیہ کی وفات کے باعث اس وقت سخت کرب سے گزر رہے ہیں،لہٰذا انہیں پانچ دن کی عدالت سے حاضری کی استثنیٰ دی جائے۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ میں نوازشریف کی اہلیہ دنیا سے چلی گئی ہیں اب دو ہفتے ہوگئے ہیں انہیں ایک دن کا عدالت سے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔اس پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے میاں نوازشریف کو3دن 26ستمبر تک عدالت سے استثنیٰ دے دیا۔