چینی ریسٹورنٹ میں 8 افراد کے ایک وقت کے کھانے کا بل 72 لاکھ اور مشروبات کا بل 86 لاکھ روپے
امین اکبر پیر 24 ستمبر 2018 23:53
دوبئی کے ایک شہزادے نے شنگھائی میں اپنے 8 جاننے والوں کو کھانا کھلانے پر 4 لاکھ یوان (تقریباً 72 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کر دئیے۔ شہزادے کی یہ شاہ خرچی آج کل چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر ایک بل کی فوٹو گردش کر رہی ہے۔ بل میں کھانے کی 20 ڈشوں کا بل 4 لاکھ یوان دکھایا گیا ہے۔ یہ بل شنگھائی کے چانگنگ ضلع کے ایک ریسٹورنٹ کا ہے۔
یہ بل دوبئی کے ایک شہزادے کی طرف سے اپنے چینی دوستوں کے لیے دی جانے والی دعوت کا بل ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے دوبئی کے شہزادے کی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا کہ اس بل میں کھانے میں شامل کی جانے والے اُن خصوصی اجزا کا بھی ذکر ہے، جنہیں ساری دنیا سے جمع کیا گیا ہے۔ ان اجزا کو کھانے میں شامل کیے جانے کی ہدایات کھانے سے پہلے دی گئی تھی۔
(جاری ہے)
ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ دوبئی کے معیار کے مطابق یہ بل زیادہ نہیں ہے۔
بیجنگ نیوز کے مطابق اس کھانے سے ہٹ کر وہاں موجود لوگوں کے لیے 4 لاکھ 80 یوان یا تقریبا 86 لاکھ روپے کے مشروبات بھی پیش کیے گئے تھے۔
8 افراد کے کھانے کا اصل بل 418,245 یوان تھا، شہزادے نے رعایت کے بعد 4 لاکھ یوان ادا کیے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ کھانا بناتے ہوئے گورنمنٹ قوانین کا خیال رکھا گیا تھا، کھانے کے اجزا میں کوئی ایسا جانور نہیں تھا، جس کے شکار پر حکومت نے پابندی لگائی ہو۔ ریسٹورنٹ کے مالک سے جب کھانے کے بل میں شامل مگرمچھ کی دم کے سوپ کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بتایا کہ مگرمچھ کے شکار پر پابندی نہیں۔ چین میں اس کی فارمنگ ہوتی ہے۔
چانگنگ ڈسٹرکٹ مارکیٹ سپرویژن بیورو اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ریسٹورنٹ بھی معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.