بے قابوکار نہر میں گرنے سے دو افراد جاں بحق

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

فیصل آباد۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) کینال روڈ پر بے قابوکار نہر میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کیمطابق کینال روڈ پر ٹھٹھہ پل کے قریب کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کار میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق توصیف اصغر اور گلزار احمد کار میں سوار جارہے تھے کہ کینال روڈ پر ٹھٹھہ پل کے قریب کار بے قابو ہوکر نہر میں جا گری جس کے نتیجہ میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیںضابطہ کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :