سابق چئیرمین قومی احتساب بیورو سیف الرحمان کے فیکٹری گودام پر چھاپہ، 21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

منگل 25 ستمبر 2018 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سابق چئیرمین قومی احتساب بیورو سیف الرحمان کے فیکٹری گودام پر چھاپہ، 21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

کسٹم انٹیلی جنس اور کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپہ مارا، نان کسٹم پیڈگاڑیاں روات کے علاقے ریڈکو فیکٹری کے گودام میں چھپائی گئی تھی۔ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تاہم چھاپہ مار ٹیموں کے پہنچنے سے قبل پچاس سے زائد گاڑیاں موقع سے غائب کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :