ْ شام کو دفاعی میزائل نظام مہیا کرنے سے علاقے میں خطرات بڑھ جائیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

منگل 25 ستمبر 2018 11:30

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے جنگ زدہ ملک شام کی حکومت کو دفاعی میزائل نظام مہیا کرنے سے علاقے میں خطرات اور زیادہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ بات بینجمن نیتن یاہو نے روسی صدرولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتکو میں کہی۔ اس سے قبل روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگٴْو نے گزشتہ روزشامی حکومت کو ایس 300 طرز کے دفاعی میزائل نظام فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔