امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماڈل ٹاون کلب اور حیدری کلب کی کامیابی

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء)امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماڈل ٹاون کلب اور حیدری کلب نے اپنے اپنے حریفوں کوہرا دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میں ماڈل ٹاؤن کلب نے الکاظم کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، وقفے تک ماڈل ٹاؤن کلب کو 2-0 گول کلب سے برتری حاصل کی، پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں عثمان یامین نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی اور اس برتری کو 28 ویں منٹ میں عثمان اسلم نے مدثر کے عمدہ گیند پر گو ل کر کے مقابلہ 2-0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا ہے الکاظم کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، دوسرے میچ حیدری کلب نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5-4 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، حیدری کلب نے پانچ گول جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار گول کئے۔

آج بدھ کو ماڈل ٹاؤن کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا-