ایشیاء کی بڑی سٹاک ایکسچینجز میں منگل کو ملا جلا کاروباری رجحان

منگل 25 ستمبر 2018 12:39

ایشیاء کی بڑی سٹاک ایکسچینجز میں منگل کو ملا جلا کاروباری رجحان
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایشیاکی بڑی سٹاک ایکسچینجز میں منگل کو ملا جلا کاروباری رجحان رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چھے روز کی تیزی کے بعد منگل کو کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا جس کی وجہ جاپان کی امریکا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات کے نتائج کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں نکی 225 انڈکس کا آغاز مندی سے ہوا جو وقفے پر44.56 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 23,825.37 پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈکس 1.33 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,805.35. پر بند ہوا۔

شنگھائی سٹاکس کا کمپوزٹ انڈکس 0.3 فیصد ،سڈنی کمپوزٹ 0.3 فیصد اور ولنگٹن سٹاک ایکسچیبج کا مرکزی انڈکس بھی 0.2 فیصد کمی کا شکار ہوئے۔ہانگ کانگ اور سئیول کی سٹاک ایکسچینجز عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہیں۔ٹوکیو فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 112.78 ین رہی۔

متعلقہ عنوان :