امریکا روہنگیا ریفیوجی ایجنسی کو 185 ملین ڈالر دے گا

منگل 25 ستمبر 2018 15:00

امریکا روہنگیا ریفیوجی ایجنسی کو 185 ملین ڈالر دے گا
ْواشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکا کی اقوام متحدہ میں مستقل سفیر نِکی ہیلے نے کہا ہے کہ اٴْن کی حکومت روہنگیا مہاجرین کی بحالی میں امدادی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے مزید 185 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے دوسرے ممالک سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس امدادی پروگرام کا حصہ بنیں۔ امریکی امداد بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود پر استعمال کی جائے گی۔ اس وقت بنگلہ دیشی سرحدی علاقوں میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ وہ اگست 2017 ء میں میانمار کے ایک سکیورٹی آپریشن کے دوران اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں داخل ہوئے تھے۔