گندم کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کرکے بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین

منگل 25 ستمبر 2018 17:00

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گندم کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کرکے بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ بروقت کاشت کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث پیداوار میں کمی ہو سکتی ہے جس سے جہاں غذائی ضروریات کو پوراکرنے میں مشکل درپیش آسکتی ہے وہیں کاشتکاروں کو معاشی نقصان کا سامنابھی کرناپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ماہرین زراعت نے شبانہ روز جدوجہد کے بعد گندم کی ایسی اقسام تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو کم وقت میں نہ صرف جلد پک کر کٹائی کیلئے تیار ہوجائیں گی بلکہ ان میں موسمی تغیرات ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچائو کے خلاف بھر پور قوت مدافعت بھی ہوگی۔انہوںنے بتایاکہ زرعی سائنسدان گندم کی بیماریوں کے تدارک کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ گندم کے تحقیقاتی پروگرام میں بہتری آنے سے آئندہ سال گندم کی شاندار پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :