وزارت ریلوے کو 2031آسامیاں پرکرنے کی اجازت

منگل 25 ستمبر 2018 17:14

وزارت ریلوے کو 2031آسامیاں پرکرنے کی اجازت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) وزارت ریلوے کو پہلی قسط کے طور پر 2031آسامیاں پرکرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ آسامیاں بنیادی پے سکیل ایک تا گیارہ تک کی کیٹگری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان آسامیوں پہ بھرتی آئندہ چھ ماہ کے دوران اور ریگولر بنیاد پر کی جائے گی۔آسامیاں ریلوے کے مختلف شعبوں سول انجیئنرنگ، مکینکل انجینئر نگ، ایکلٹریکل انجینئرنگ ،ٹرانسپورٹیشن ، کمرشل، سگنل انجینئرنگ، ٹیلی کمیو نیکشن اور ورک کشاپ ڈویژن سے متعلق ہیں۔

متعلقہ عنوان :