خضدار لیویز فورس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2ملزمان گرفتار، گاڑی بھی قبضے میں لے لی، لیویز فور س ہمہ وقت چوکس اور متحرک ہے امن و امان کو یقینی بنانے اور منشیات کی روک تھام کے لیئے لیویز فورس کی کار کردگی مثالی رہی ہے یہ کارروائی بھی قابل تحسین ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی

بدھ 26 ستمبر 2018 02:50

خضدار۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) خضدار لیویز فورس کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام دوملزمان گرفتار گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق قومی شاہراہ پر واقع زاوہ لیویز چیک پوسٹ پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی کار کی تلاشی لی گئی کار کے خفیہ خانوں سے پچیس کلو گرام افیون اور ایک کلوگرام ہیروئن بر آمد کرکے دو ملزمان میر حمزہ اور،ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے کراچی کی جانب ایک کار میں منشیات سمگلنگ کی جارہی ہے جس پر قومی شاہراہ پر واقع تمام لیویز چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو متحرک کیا گیا گزشتہ روز زاوہ لیویز چیک پوسٹ پر مشکوک کار کو روکا گیا اور مذکورہ کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار نے مزید بتایا کہ کوئٹہ کراچی بین اقوامی شاہراہ ہے اس لیئے لیویز فور س ہمہ وقت چوکس اور متحرک ہے امن و امان کو یقینی بنانے اور منشیات کی روک تھام کے لیئے لیویز فورس کی کار کردگی مثالی رہی ہے یہ کارروائی بھی قابل تحسین ہے انہوں نے لیویز کارروائی میں شریک اہلکاروں کے لیئے انعامات کا بھی اعلان کیا مذکورہ واقع میں منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔