آسام میں 7.4 شدت کا زلزلہ

بدھ 26 ستمبر 2018 11:00

آسام میں 7.4 شدت کا زلزلہ
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بھارتی ریاست آسام میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست آسام گزشتہ صبح آنے والے زلزلے نے خوف وہراس پھیلا دیاجس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

(جاری ہے)

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مغربی آسام کے ضلع بارپیٹا جبکہ 10 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔اس زلزلے کے جھٹکے گوہاٹی سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :