غزہ میں گردوں کی ادویات ختم سے سینکڑوں مریضوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی

بدھ 26 ستمبر 2018 11:45

غزہ میں گردوں کی ادویات ختم سے سینکڑوں مریضوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی
غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل مسلط کردہ پابندیوں کے نتیجے میں گردوں امراض سمیت کئی دوسرے امراض کی اویات ختم ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق الشفاء میڈیکل کپملیکس کے مصنوعی گردوں کے شعبے کے سربراہ عبداللہ القیشاوی نے کہا کہ ہسپتال میں گردوں کے امراض کی ادویات ختم ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں ڈائلائسز پر موجود 425 مریضوں کی زندگی خطرات سے دوچار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ متعدد بار گردوں کی ادویات کی قلت کی وارننگ دے چکے ہیں مگر ان کی انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کو ادیات کی ترسیل بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :