ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے،لیاقت خان خٹک

بدھ ستمبر 12:41

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے،لیاقت خان خٹک
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) حلقہ پی کے 64 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار لیاقت خان خٹک اور حلقہ پی کے 61 کے امیدوار ابراہیم خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو شکست دینے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،اتحاد بناکر تحریک انصاف کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مانکی شریف ،پہاڑی کٹی خیل، زیارت کاکاصاحب خویشگی اور مصری بانڈہ میں جلسوں سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے این پی ، پی پی پی اور جے یوآئی (ف) کے درجنوں کارکنوں نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ لیاقت خان خٹک اور ابراہیم خٹک نے کہا کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میںتحریک انصاف کی جیت یقینی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکلے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی اور ہمارے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہم پر بھر پور اعتماد کیا ،وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی قیادت میں علاقے کی محرومیاں دورکریں گے۔