روہنگیا کے خلاف منظم تشدد، امریکا نے ثبوت جمع کیے ہیں

بدھ 26 ستمبر 2018 13:58

روہنگیا کے خلاف منظم تشدد، امریکا نے ثبوت جمع کیے ہیں
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ اٴْس نے روہنگیا اقلیت کے خلاف میانمار کی فوج کی جانب سے کی گئی منظم پرتشدد کارروائی کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان ثبوتوں میں اس اقلیت کی وسیع پیمانے پر کی گئی ہلاکتیں اور جنسی استحصال کے واقعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے یہ رپورٹ ایسے وقت پر جاری کی ہے جب واشنگٹن نے روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کو 185 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ ایک ہزار سے زائد بالغ روہنگیا مہاجروں کے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ یہ افراد اس وقت بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے لاکھوں مہاجرین میں شامل ہیں۔