معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، دنیا کا مقابلہ اور جہالت کا خاتمہ علم سے ہی ہوگا ،حکومت و سائل میں رہتے ہوئے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال بنانے اور اساتذہ اور بچوں کی سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ڈی سی ہرنائی عظیم جان دومڑ

بدھ 26 ستمبر 2018 16:49

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دومڑ نے کہاکہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ،حکومت و سائل میں رہتے ہوئے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال بنانے اور اساتذہ اور بچوں کی سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہیں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ہرنائی کا دورہ کرنے کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ہیڈماسٹر مومن خان ترین نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی بہتر مستقبل کی خاطر اپنی فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں کر مستقبل کے معماروں کی مستقبل کو سنواریں ،انہوں نے کہاکہ یہی بچے قوم کا مستقبل ہے جب یہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرینگے تو ملک کا نام روشن ہوگا، انہوں نے کہاکہ دنیا کا مقابلہ اور جہالت کا خاتمہ دولت و ہتھیار نہیں علم سے ہی ہوگا جب تک ہم اپنے آنے والے مستقبل بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتے معاشرتی مسائل بڑھتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر حاضر استاتذہ سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گے چاہے وہ کتنا با اثر کیوں نہ ہو اور نہ محکمہ تعلیم میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت کرینگے ،جو اساتذہ غیر حاضر ہے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی غیر حاضر اور غفلت سے ہمارے مستقبل کے معماروں کا مستقبل تباہ ہوگا ۔ڈی سی نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا دار مدار بہترین تعلیمی ماحول میں ہے ،ہمارے قوموں کی اور ملکوں کی ترقی اور خوشحالی تعلیم ہی پر منحصر ہے جن قوموں نے تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دی آج وہ فضاؤں میں گھوم رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی فعالیت اور سرکاری سکولوں پر عوام کی اعتماد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت نے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے ہیڈماسٹر کے ہمراہ سکول کے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور طلباء سے سبق بھی سنا، ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ پابندی سے سکول میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :