کوئٹہ: خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بارود مواد برآمد

ایف سی کی کارروائی میں اینٹی ٹینک سرنگیں، مارٹرشیل اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ، آئی ایس پی آر

بدھ ستمبر 18:05

کوئٹہ: خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بارود مواد برآمد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) کاہان کے قریب خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں بارودی مواد برمد کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کاہان کے قریب صورف میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی کی کارروائی میں اینٹی ٹینک سرنگیں، مارٹرشیل اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔