اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہو گی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:05

اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ 6 اکتوبر سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ سپر لیگ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیںگی جن میں سی ڈی اے کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، روور کلب، اکبر کلب، ایورگرین کلب، مہران کلب، ہماکلب اور راوی کلب شامل ہیں۔ لیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :