مدینہ:سعودی فرمانروانے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر اور شاہ عبدالعزیز لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
شاہ سلمان نے اپنے مختصر خطاب کہا کہ اللہ اُن کا بھلا کرے جو میری خامیوں کی نشاندہی کریں
محمد عرفان جمعرات 27 ستمبر 2018 12:33
(جاری ہے)
اجلاسوں اور مختلف تقریبوں کے لیے متعدد کمرے تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا سنٹر اور دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں۔
1200 گاڑیوں کی پارکنگ کا مؤثر انتظام موجود ہے۔ یہ کانفرنس سینٹر مسجد نبویؐ سے صرف 6کلومیٹر دُور ہے جبکہ ایئرپورٹ سے آنے والوں کے لیے 12 کلومیٹر کی مسافت طے کرنی پڑے گی۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں شاہ سلمان نے کہ خدا اُن کا بھلا کرے جو میری خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ میرے لیے خادمِ حرمین شریفین کا خطاب بہت بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی باعثِ افتخار ہے کہ ہم حرمین شریفین کی خدمت اپنی پُوری لگن اور تندہی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شاہ سلمان کو موقوفہ لائبریریوں کے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے بارے میں بریف کیا گیا کہ اس لائبریری میں نایاب قلمی نسخے موجود ہیں۔ ان میں سے بعض ایک ہزار برس سے زیادہ پُرانے ہیں۔ قرآن پاک کے بعض نسخے 940 برس قدیم ہیں۔ یہ لائبریری کمپلیکس 9435 مربع میٹر کے احاطے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا جن میں اسپیشلسٹ اسپتال، المیقات اسپتال اور التحلیہ اسٹیشن شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.